Sunan Abu Dawood — Hadith 3909
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ امْرَأَةً يَهُودِيَّةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ فَأَکَلَ مِنْهَا فَجِيئَ بِهَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِکَ فَقَالَتْ أَرَدْتُ لِأَقْتُلَکَ فَقَالَ مَا کَانَ اللَّهُ لِيُسَلِّطَکِ عَلَی ذَلِکَ أَوْ قَالَ عَلَيَّ فَقَالُوا أَلَا نَقْتُلُهَا قَالَ لَا فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
یحیی بن حبیب بن عربی، طالب بن حارث، شعبہ، ہشام بن زید، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودیہ عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک زہریلی بکری (کاگوشت) لے کر آئی آپ نے اس میں سے کھا لیا (جب زہر کا معلوم ہوگیا) تو اسے پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ نے اس سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ میں آپ کو قتل کرنا چاہتی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ تجھے اس کام پر کبھی مسلط نہیں کریں گے یا فرمایا کہ میرے قتل پر مسلط نہیں کرے گا صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم اسے قتل نہ کریں؟ فرمایا کہ نہیں راوی کہتے ہیں کہ پس اس کے بعد میں ہمیشہ اس زہر کا اثر آپ کے مسوڑھوں میں دیکھا کرتا تھا۔
-