TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3959 · Explanation of Diyah (Blood Compensation)

Sunan Abu DawoodHadith 3959

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نَضْلَةَ عَنْ الْمُغِيَرةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ کَانَتَا تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ هُذَيْلٍ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَی بِعَمُودٍ فَقَتَلَتْهَا وَجَنِينَهَا فَاخْتَصَمُوا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَدُ الرَّجُلَيْنِ کَيْفَ نَدِي مَنْ لَا صَاحَ وَلَا أَکَلَ وَلَا شَرِبَ وَلَا اسْتَهَلَّ فَقَالَ أَسَجْعٌ کَسَجْعِ الْأَعْرَابِ فَقَضَی فِيهِ بِغُرَّةٍ وَجَعَلَهُ عَلَی عَاقِلَةِ الْمَرْأَةِ

حفص بن عمرنمری، شعبہ، منصور، ابراہیم ، عبید بن فضیلہ، حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ بنی ہذیل کے ایک شخص کی دو بیویاں تھیں ان میں سے ایک نے دوسری کو شہتیر کی لکڑی سے ماری اور اسے قتل کر دیا اور اس کے مقتولہ کے لوگوں کا کہنا تھا کہ عورت کے ساتھ پیٹ میں بچہ کی بھی دیت دیا جائے تو دونوں میں سے ایک نے کہا کہ ہم کیسے اس بچہ کی دیت دیں جو نہ چیخا نہ چلایا اور نہ کھایا نہ پیا اور نہ رویا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دیہاتیوں کے مسجع کلام کی طرح اپنے کلام کو مسجع کرتے ہو؟ اور آپ نے اس میں فیصلہ فرمایا کہ ایک غرہ دینے کا اور اسے عورت کے ورثاء کے ذمہ لگایا (غرہ سے مراد ایک غلام یا لونڈی ہے)۔

-

Permalink

See the full chapter: پیٹ کے بچہ کی دیت کا بیان