TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 4160 · Explanation of Respect

Sunan Abu DawoodHadith 4160

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْروٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَجُلًا اسْتَأْذَنَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَلَّمَهُ فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمَّا اسْتَأْذَنَ قُلْتَ بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطْتَ إِلَيْهِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَاحِشَ الْمُتَفَحِّشَ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَائِشَةَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَتْ فَقَالَ تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ الَّذِينَ يُکْرَمُونَ اتِّقَائَ أَلْسِنَتِهِمْ

موسی بن اسماعیل، حماد، محمد بن عمرو، ابوسلمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت مانگی آپ کے پاس آنے کی، آپ نے فرمایا کہ برے خاندان کا بھائی ہے پھر جب وہ داخل ہوگیا تو آپ نے بشاشت سے اس کا ستقبال کیا اور اس سے گفتگو فرمائی جب وہ نکل گیا تو میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اس نے آپ سے اجازت مانگی تو آپ نے فرمایا کہ برے خاندان کا بھائی ہے اور جب وہ داخل ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے بشاشت سے ملے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اللہ تعالیٰ فحش گو اور گندی بات کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا۔ عباس عنبری، اسود بن عامر، شریک، اعمش، مجاہد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی حدیث روایت کرتے ہیں کہ اس میں یہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ لوگوں میں سے بدترین لوگ وہ ہیں جن کی تعظیم ان کی زبانوں سے بچنے کے لیے کی جائے۔

-

Permalink

See the full chapter: حسن معاشرت کا بیان