Sunan Abu Dawood — Hadith 683
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَحَضَتْ الشَّمْسُ صَلَّی الظُّهْرَ وَقَرَأَ بِنَحْوٍ مِنْ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی وَالْعَصْرَ کَذَلِکَ وَالصَّلَوَاتِ کَذَلِکَ إِلَّا الصُّبْحَ فَإِنَّهُ کَانَ يُطِيلُهَا
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، سماک، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورج ڈھل جانے کے بعد ظہر کی نماز پڑھتے اور اسمیں وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی جیسی سورتیں پڑھتے اور اس جیسی سورتیں عصر اور دیگر نمازوں میں بھی پڑھتے مگر فجر میں طویل قرات فرماتے
-