TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 885 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 885

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ يَعْنِي ابْنَ بُکَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَسَمِعْتَ أَبَاکَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَأْنِ الْجُمُعَةِ يَعْنِي السَّاعَةَ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هِيَ مَا بَيْنَ أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إِلَی أَنْ تُقْضَی الصَّلَاةُ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي عَلَی الْمِنْبَرِ

احمد بن صالح، ابن وہب، مخرمہ، ابن بکیر، حضرت ابوموسیٰ اشعری کے بیٹے ابوبردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے عبداللہ بن عمر نے پوچھا کیا تم نے اپنے والد (ابو موسیٰ اشعری) سے جو کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے احادیث بیان کرتے تھے جمعہ کے دن کی قبولیت والی گھڑی کے متعلق کچھ سنا ہے؟ میں نے کہا ہاں! میں نے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جمعہ کی ساعت امام کے بیٹھنے سے لے کر نماز کے ختم ہونے تک ابوداؤد کہتے ہیں کہ جلوس سے مراد امام کا منبر پر بیٹھنا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: جمعہ کے دن قبو لیت کی گھڑی کس وقت ہوتی ہے؟