TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 886 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 886

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَةَ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَ الْجُمُعَةِ إِلَی الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ وَمَنْ مَسَّ الْحَصَی فَقَدْ لَغَا

مسدد، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اچھی طرح وضو کرے پھر جمعہ کے لیے آئے اور خطبہ سنے اور خاموشی اختیار کرے تو اس جمعہ سے لے کر اگلے جمعہ تک کے اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے بلکہ تین دن زیادہ تک کے گناہ اور جس نے (خطبہ کے دوران) کنکر یاں ہٹائیں اس نے بیکار کام کیا۔

-

Permalink

See the full chapter: نماز جمعہ کی فضیلت