Sunan Abu Dawood — Hadith 948
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْمَازِنِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ الضَّحَّاکَ بْنَ قَيْسٍ سَأَلَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ مَاذَا کَانَ يَقْرَأُ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَی إِثْرِ سُورَةِ الْجُمُعَةِ فَقَالَ کَانَ يَقْرَأُ بِهَلْ أَتَاکَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
قعنبی، مالک، ضمرہ بن سعید، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، حضرت ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نعمان بن بشیر سے پوچھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن سورت جمعہ پڑھ کر پھر کون سی سورت پڑھتے تھے؟ انھوں نے کہا وہ هَلْ أَتَاکَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ پڑھتے تھے۔
-