Sunan Abu Dawood — Hadith 949
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّی بِنَا أَبُو هُرَيْرَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ وَفِي الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ إِذَا جَائَکَ الْمُنَافِقُونَ قَالَ فَأَدْرَکْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ حِينَ انْصَرَفَ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّکَ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ کَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقْرَأُ بِهِمَا بِالْکُوفَةِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ
قعنبی، سلیمان بن بلال، جعفر، ابن ابی رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جمعہ کی نماز پڑھائی تو سورت جمعہ پڑھی اور دوسری سورت میں إِذَا جَائَکَ الْمُنَافِقُونَ ابن ابی رافع کہتے ہیں کہ میں نماز سے فراغت کے بعد ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملا تو کہا آپ نے وہ دو سورتیں پڑھیں جو کوفہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ پڑھتے تھے۔ اس پر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں یہ دونوں سورتیں پڑھتے ہوئے سنا ہے۔
-