TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 157 · Explanation of Purification

Sunan An-Nasa'iHadith 157

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعَلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ قَالَ سَمِعْتُ مُنْذِرًا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ اسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَذْيِ مِنْ أَجْلِ فَاطِمَةَ فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ فِيهِ الْوُضُوئُ

محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، سلیمان، منذر، محمد بن علی، حضرت علی سے روایت ہے کہ مجھ کو شرم و حیا محسوس ہوئی کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مذی خارج ہونے کے بارے میں مسئلہ دریافت کروں۔ فاطمہ کی وجہ سے کیونکہ وہ میرے نکاح میں تھیں پس میں نے حضرت مقداد بن اسود کو حکم دیا کہ وہ یہ مسئلہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کر لیں۔ چنانچہ انہوں نے مسئلہ دریافت کرلیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس میں وضو ہے۔

It was narrated that ‘Ali said: “I felt too shy to ask the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about prostatic fluid because of Fatimah, so I told Al-Miqdad bin Al-Aswad to ask about it, and he (the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: ‘Perform Wudu’ for that.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: مذی نکلنے سے وضو ٹوٹ جانے سے متعلق