TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1601 · Hadiths on Voluntary (Nafl) Prayers in Day and Night

Sunan An-Nasa'iHadith 1601

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَحْوَلِ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ يَتَهَجَّدُ قَالَ اللَّهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيَّامُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِکُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ حَقٌّ وَوَعْدُکَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَمُحَمَّدٌ حَقٌّ لَکَ أَسْلَمْتُ وَعَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ وَبِکَ آمَنْتُ ثُمَّ ذَکَرَ قُتَيْبَةُ کَلِمَةً مَعْنَاهَا وَبِکَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْکَ حَاکَمْتُ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

قتیبہ بن سعید، سفیان، احول، سلیمان بن ابومسلم، طاؤس، عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو جب تہجد کے لیے کھڑے ہوتے تو یہ دعا پڑھتے اے اللہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں آسمانوں زمین اور ان میں موجود چیزوں کو قائم و دائم رکھنے والا ہے۔ تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں تو حق ہے تیرا وعدہ حق ہے جنت حق ہے دوزخ حق ہے قیامت حق ہے انبیاء علیہ السلام حق ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حق ہے میں تیری ہی فرمانبرداری کرتا ہوں تجھ ہی پر بھروسہ کرتا ہوں اور تجھ ہی پر ایمان لاتا ہوں۔ پھر قتیبہ نے کسی کلمے کے معنی بیان کیے اور آگے دعا بیان کی۔ میں نے تیرے ہی لیے جھگڑا مول لیا اور تجھ ہی سے فیصلے کے لیے حاضر ہوا۔ (اے پروردگار!) میرے اگلے پچھلے ظاہر (اور چھپے ہوئے) تمام گناہوں سے درگزر فرما۔ کیونکہ تو ہی آگے ہے اور تو ہی پیچھے ہے۔ تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں اور نیکی کرنے یا برائی سے بچنے کی طاقت اللہ کے سوا کسی میں نہیں ہے جو بڑی شان اور کبریائی والا ہے۔

It was narrated from Hudhaifah that when the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم got up to pray at night, he would brush his teeth with the Siwak. (Sahih) It was narrated that Hudhaifah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم got up to pray Tahajjud at night, he would brush his teeth with the Siwak.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: شب میں بیدار ہونے پر سب سے پہلے کیا پڑھا جائے؟