Sunan An-Nasa'i — Hadith 1607
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ قَالَ أَنْبَأَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا عِکْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ بِأَيِّ شَيْئٍ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ صَلَاتَهُ قَالَتْ کَانَ إِذَا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ افْتَتَحَ صَلَاتَهُ قَالَ اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيکَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ تَحْکُمُ بَيْنَ عِبَادِکَ فِيمَا کَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ اللَّهُمَّ اهْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِيهِ مِنْ الْحَقِّ إِنَّکَ تَهْدِي مَنْ تَشَائُ إِلَی صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
عباس بن عبدالعظیم، عمر بن یونس، عکرمة بن عمار، یحیی بن ابوکثیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کی نماز (تہجد) کس دعا سے شروع فرماتے تھے۔ فرمایا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو اٹھتے تو نماز کی ابتداء میں یہ دعا پڑھتے اے جبرائیل میکائیل اور اسرافیل کے رب! اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے اے غیب و حاضر کا علم رکھنے والے تو ہی اپنے بندوں کے درمیان ان چیزوں میں فیصلہ فرمائے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔ اے اللہ اختلاف والی باتوں میں سے مجھے سیدھی راہ دکھلا دے۔ کیونکہ تو جسے چاہتا ہے سیدھی راہ پر گامزن کر دیتا ہے۔
It was narrated that Anas said: “Every time we wanted to see the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم praying at night we saw him, and every time we wanted to see him sleeping, we saw him.” (Sahih)