Sunan An-Nasa'i — Hadith 1725
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي الْحَوْرَائِ قَالَ قَالَ الْحَسَنُ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي الْوِتْرِ فِي الْقُنُوتِ اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِکْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ إِنَّکَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَی عَلَيْکَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ
قتیبہ، ابواحوص، ابواسحاق ، برید، ابوحورا، حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے وتر میں قنوت کے لیے چند کلمات سکھائے یعنی اے اللہ! مجھے ان لوگوں کے ساتھ ہدایت دے جنہیں تو نے ہدایت بخشی میری ان لوگوں کے ساتھ نگہبانی فرما جن کو تو نے نگہبانی عطا کی مجھے جو کچھ دیا ہے اس میں برکت دے مجھے اس شر سے محفوظ رکھ جس کا تو نے فیصلہ کیا ہے کیونکہ تو ہی فیصلہ کرنے والا ہے نہ کہ تجھ پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔ جس کے ساتھ تو دوستی کر لے وہ کبھی ذلیل نہیں ہوسکتا اور تو بڑا بابرکت اور عظیم تر ہے۔
It was narrated from ‘Ali bin Abi Talib that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to say at the end of his Witr:(Allah, I seek refuge in Your pleasure from Your wrath and in Your forgiveness from Your punishment. And I seek refuge in You from You; I cannot praise You enough; You are as You have praised Yourself).” (Sahih)