Sunan An-Nasa'i — Hadith 2372
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ تَمِيمٍ عَنْ زُهَيْرٍ عَنْ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ هُنَيْدَةَ الْخُزَاعِيَّ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ سَمِعْتُهَا تَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوَّلَ اثْنَيْنِ مِنْ الشَّهْرِ ثُمَّ الْخَمِيسَ ثُمَّ الْخَمِيسَ الَّذِي يَلِيهِ
علی بن محمد بن علی، خلف بن تمیم، زہیر، حر بن صیاح، ہنیدة خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں حضرت ام المومنین (حضرت حفصہ) رضی اللہ عنھا کی خدمت میں حاضر ہوا وہ فرماتی تھیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ میں تین روزے رکھا کرتے تھے۔ ایک تو پہلے پیر کو اور دوسرے جمعرات کو پھر ایک دوسری جمعرات کو۔
Hunaidah Al-Khuza’i said: “I entered upon the Mother of the Believers and heard her say: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast three days of each month: The first Monday of the month, then Thursday, then the following Thursday.” (Hasan)