Sunan An-Nasa'i — Hadith 3426
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو حَيْوَةَ حِمْصِيٌّ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي وُلِدَ لِي غُلَامٌ أَسْوَدُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنَّی کَانَ ذَلِکَ قَالَ مَا أَدْرِي قَالَ فَهَلْ لَکَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَمَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ فَهَلْ فِيهَا جَمَلٌ أَوْرَقُ قَالَ فِيهَا إِبِلٌ وُرْقٌ قَالَ فَأَنَّی کَانَ ذَلِکَ قَالَ مَا أَدْرِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا أَنْ يَکُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ قَالَ وَهَذَا لَعَلَّهُ نَزَعَهُ عِرْقٌ فَمِنْ أَجْلِهِ قَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا لَا يَجُوزُ لِرَجُلٍ أَنْ يَنْتَفِيَ مِنْ وَلَدٍ وُلِدَ عَلَی فِرَاشِهِ إِلَّا أَنْ يَزْعُمَ أَنَّهُ رَأَی فَاحِشَةً
احمد بن محمد بن مغیرہ، ابوحیوۃ، شعیب بن ابوحمزہ، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے یہاں ایک کالے رنگ کا بچہ پیدا ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ بچہ کہاں سے آیا اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کس جگہ سے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ کہاں سے آیا یہ سنگ رنگ کا ۔ اس نے کہا مجھ کو علم نہیں ہے کہ وہ کہاں سے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا تمہارے پاس اونٹ بھی ہیں۔ اس نے کہا کہ آپ نے اس کے کیا رنگ دیکھے ہیں؟ اس نے عرض کیا کہ سرخ رنگ کے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی خاکی رنگ کا بھی ان میں ہے۔ اس نے کہا کہ خاکی رنگ کے بھی اونٹ ہیں اس میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ خاکی رنگ کس جگہ سے آیا۔ اس نے کہا کہ مجھ کو اس کا بالکل علم نہیں ہے کہ وہ کس جگہ سے آیا لیکن کسی رگ نے اس کو ضرور کھینچ لیا ہوگا۔ اس کو راوی نقل کرتا ہے کہ اسی لیے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ یہ جائز نہیں ہے مرد کو اس کا نکار کرنا لڑکے سے جو پیدا ہو اس کی اہلیہ سے مگر اس وقت کہے میں نے دیکھا ہے اور میں اس سے واقف ہوں کہ وہ عورت ایک فاحشہ عورت ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “A man from Banu Fazarah came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and said: ‘My wife has given birth to a black boy’ — and he wanted to disown him. He said: Do you have camels?’ He said: ‘Yes.’ He said: ‘What color are they?’ He said: ‘Red.’ He said: ‘Are there any gray ones among them?’ He said: ‘There are some gray camels among them.’ He said: ‘Why is that do you think?’ He said: ‘Perhaps it is hereditary.’ He said: ‘Perhaps this is hereditary.’ And he did not permit him to disown him.” (Sahih)