TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3668 · Hadiths Related to Umrah

Sunan An-Nasa'iHadith 3668

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنْ عَطَائٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْعُمْرَی وَالرُّقْبَی قُلْتُ وَمَا الرُّقْبَی قَالَ يَقُولُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ هِيَ لَکَ حَيَاتَکَ فَإِنْ فَعَلْتُمْ فَهُوَ جَائِزَةٌ

احمد بن سلیمان، عبید اللہ، اسرائیل، عبدالکریم، حضرت عطاء سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمریٰ اور رقبی کرنے سے منع فرمایا۔ حدیث شریف کے راوی نے اپنے استاذ یعنی حضرت جابر سے دریافت کیا رقبی کیا شئی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کوئی شخص دوسرے شخص سے کہے کہ یہ چیز تمہاری زندگی تک تمہارے واسطے ہے اور تم ہی اس کے مالک ہو اس طریقہ سے دینے کو منع فرمایا پھر اگر کسی شخص نے کسی کو اس طریقہ سے کہہ کر دیا تو وہ چیز اس کی ہو جاتی ہے کہ جس کو اس طریقہ سے کہا ہے۔

‘Abdul-KarIm narrated from ‘Ata’, who said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade ‘Umra and Ruqba.” I said: “What is Ruqba?” He said: “When one man says to another: ‘This belongs to you for the rest of your life.’ But if you do that, it is permissible.”(Sahih).

Permalink

See the full chapter: جابر نے جو خبر اور حدیث عمری کے باب میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا