TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3858 · Hadiths on Conditions in Contracts

Sunan An-Nasa'iHadith 3858

أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ کُنَّا لَا نَرَی بِالْخِبْرِ بَأْسًا حَتَّی کَانَ عَامَ الْأَوَّلِ فَزَعَمَ رَافِعٌ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْهُ خَالَفَهُ عَارِمٌ فَقَالَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ

یحیی بن حبیب بن عربی، حماد بن زید، عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے سنا وہ فرماتے تھے کہ میں گواہ ہوں لیکن میں نے حضرت ابن عمر سے سنا کہ جس وقت ان سے کوئی شخص مخابرہ سے متعلق مسئلہ دریافت کرتا تھا تو وہ فرماتے تھے کہ میری رائے میں تو مخابرہ کرنے میں کسی قسم کی کوئی برائی نہیں ہے لیکن ہم کو شروع سال میں یہ اطلاع ملی کہ حضرت رافع بن خدیج فرماتے تھے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ وہ مخابرہ کرنے سے منع فرماتے تھے یعنی زمین کو اجرت اور بٹائی پر دینے سے منع فرماتے تھے۔

It was narrated that ‘Amr bin Dinar said: “I heard Ibn ‘Umar say: ‘We did not see anything wrong with Al-Khibr until last year, when Rafi’ said that the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade it.” (Sahih) ‘Arim differed with him; so he said: “From Hammad, from ‘Amr, from Jabir.”

Permalink

See the full chapter: زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث