TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 3917 · Hadiths Related to Battles

Sunan An-Nasa'iHadith 3917

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَوْسًا يَقُولُ أَتَيْتُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ فَکُنْتُ مَعَهُ فِي قُبَّةٍ فَنَامَ مَنْ کَانَ فِي الْقُبَّةِ غَيْرِي وَغَيْرُهُ فَجَائَ رَجُلٌ فَسَارَّهُ فَقَالَ اذْهَبْ فَاقْتُلْهُ فَقَالَ أَلَيْسَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ قَالَ يَشْهَدُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَرْهُ ثُمَّ قَالَ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا قَالُوهَا حَرُمَتْ دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا قَالَ مُحَمَّدٌ فَقُلْتُ لِشُعْبَةَ أَلَيْسَ فِي الْحَدِيثِ أَلَيْسَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ قَالَ أَظُنُّهَا مَعَهَا وَلَا أَدْرِي

محمد بن بشار، محمد، شعبہ، نعمان بن سالم سے روایت ہے کہ میں نے حضرت اوس سے سنا وہ فرماتے تھے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا قبیلہ ثقیف کے لوگوں کے ہمراہ حاضر ہوا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھا ایک قبہ میں تمام لوگ سو گئے صرف میں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جاگتے تھے کہ اس دوران ایک شخص حاضر ہوا اور وہ شخص خاموشی سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گفتگو کرنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جا تم اس کو قتل کر ڈالو پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا وہ شخص اس بات کی شہادت نہیں دیتا کہ خداوند قدوس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی پروردگار نہیں ہے اور میں خداوند قدوس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہوں۔ اس شخص نے کہا کیوں نہیں! میں اس کی گواہی دیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اس کو چھوڑ دو۔ پھر فرمایا مجھ کو لوگوں سے جنگ (یعنی جہاد) کرنے کا حکم ہوا ہے یہاں تک کہ وہ لَا اِلَہَ اِلَّا اللہ کہہ لیں۔ جس وقت انہوں نے یہ کہا تو ان کی جانیں اور ان کے مال محفوظ ہو گئے لیکن کسی حق کے عوض۔ محمد نے کہا کہ میں نے حضرت شعبہ سے دریافت کیا کہ یہ حدیث شریف میں نہیں ہے اگر وہ لوگ کلمہ پڑھ لیں تو ان کے جان و مال مجھ پر حرام ہو گئے۔ مگر کسی حق کے بدلہ میں۔

It was narrated that Abu Idris said: “I heard Muawiyah delivering a Khutbah, and he narrated a few Hadiths from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم .” He said: “I heard him delivering a Khutbah and he said: ‘I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: Evexy sin may be forgiven by Allah except a man who kills a believer deliberately, or a man who dies as disbeliever.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: خون کی حرمت