Sunan An-Nasa'i — Hadith 3974
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَطَّعَ الَّذِينَ سَرَقُوا لِقَاحَهُ وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ بِالنَّارِ عَاتَبَهُ اللَّهُ فِي ذَلِکَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی إِنَّمَا جَزَائُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ الْآيَةَ کُلَّهَا
احمد بن عمرو بن سرح، ابن وہب، لیث، ابن عجلان، ابوزناد سے روایت ہے کہ ان لوگوں کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس وقت ہاتھ پاؤں کاٹے یعنی ان لوگوں کے کہ جن لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنیاں چوری کی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی آنکھوں کو آگ کے شعلوں سے اندھا کر دیا تھا تو خداوند قدوس نے عتاب نازل فرمایا (کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان لوگوں کو اس قدر اذیت دینا لازم نہ تھا) آیت کریمہ نازل فرمائی۔
It was narrated from Anas bin Malik that a Jewish man killed an An girl for her jewelry, and threw her in an empty well, and crushed her head with a rock. He was caught and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ordered that he be stoned to death. (sahih)