Sunan An-Nasa'i — Hadith 4230
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سِمَاکٍ قَالَ سَمِعْتُ مُرِّيَّ بْنَ قَطَرِيٍّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُرْسِلُ کَلْبِي فَيَأْخُذُ الصَّيْدَ وَلَا أَجِدُ مَا أُذَکِّيهِ بِهِ فَأُذَکِّيهِ بِالْمَرْوَةِ وَالْعَصَا قَالَ أَهْرِقْ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ وَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، سماک، مری بن قطری، عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کتا چھوڑتا ہوں پھر وہ شکار پکڑ لیتا ہے لیکن میرے پاس ذبح کرنے کے واسطے کچھ نہیں ہوتا تو میں پتھر یا لکڑی سے (جو کہ دھار دار ہوتی ہے) شکار ذبح کرتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس چیز سے دل چاہے تم اللہ کا نام لے کر جانور کا خون بہا دو۔ (مطلب یہ ہے کہ شکار حلال ہونے کے واسطے دو شرط ہیں ایک تو اللہ کا نام لینا اور دوسرے خون بہانا)۔
It was narrated that Ash Sha’bi said: “I heard ‘Adiyy bin Hatim say: ‘I asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about the Mi ‘rad and he said: “If the sharp point hits (the game), then eat, but if the broad edge of it hits it, and it is killed, then it has been killed by a blow, so do not eat.” (Sahih)