Sunan An-Nasa'i — Hadith 4307
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا فِي سَفَرٍ فَحَضَرَ الْأَضْحَی فَجَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا يَشْتَرِي الْمُسِنَّةَ بِالْجَذَعَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ فَقَالَ لَنَا رَجُلٌ مِنْ مُزَيْنَةَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَحَضَرَ هَذَا الْيَوْمُ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَطْلُبُ الْمُسِنَّةَ بِالْجَذَعَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْجَذَعَ يُوفِي مِمَّا يُوفِي مِنْهُ الثَّنِيُّ
ہناد بن سری، ابوالاحوص، عاصم بن کلیب نے سنا اپنے والد سے کہ ہم سفر میں تھے کہ بقر عید کے دن آگئے تو ہمارے میں سے کوئی تو دو یا تین جذعہ دے کر ایک مسنہ خریدنے لگا قربانی کے لیے ایک آدمی کھڑا ہوا (قبیلہ) مزینہ سے اس نے عرض کیا ہم لوگ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ سفر میں تھے تو یہی دن آگیا پھر ہمارے میں سے کوئی شخص دو یا تین جذعہ دے کر مسنہ لینے گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جذعہ بھی اسی کام میں آسکتا ہے جس کام پر ثنی (مسنہ) آسکتا ہے۔
It was narrated from Anas that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to sacrifice two rams. And Anas said: “And I sacrifice two rams.” (Sahih)