Sunan An-Nasa'i — Hadith 641
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي يَحْيَی عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سَمِعَهُ مِنْ فَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ يُغْفَرُ لَهُ بِمَدِّ صَوْتِهِ وَيَشْهَدُ لَهُ کُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ
اسماعیل بن مسعود و محمد بن عبدالاعلی، یزید یعنی، ابن زریع، شعبہ، موسیٰ بن ابوعثمان، ابویحیی، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک منہ سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ اذان دینے والے شخص کی مغفرت کی جاتی ہے جس جگہ تک اذان دینے والے کی اذان کی آواز پہنچتی ہے حتی کہ جس جگہ تک مؤذن کی آواز پہنچے۔ اس قدر زیادہ (یعنی جس قدر آواز بلند کرے گا) مغفرت ہوگی اگر اپنی طاقت کے مطابق آواز بلند کرے تو پوری مغفرت ہوگی اور ایسے شخص کے واسطے ہر ایک تر اور خشک (مطلب یہ ہے کہ زندہ یا مردہ شئے اور درخت اور انسان و جنات وغیرہ) ہر ایک شئی اس کی مغفرت کی دعا مانگتی ہیں۔
It was narrated from Al-Barabin ‘Azib that the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Allah and His angels say saláh upon the front rows, and the Mu‘adhdhin will be forgiven as far as his voice reaches, and whatever hears him, wet or dry, will confirm what he says, and he will have a reward like that of those who pray with him.” (Sahih)