TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 672 · Explanation of Azan

Sunan An-Nasa'iHadith 672

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ الْحُکَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا غُفِرَ لَهُ ذَنْبُهُ

قتیبہ، لیث، حکیم بن عبد اللہ، عامر بن سعد، سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اذان کے سننے کے وقت یہ جملے کہے میں شہادت دیتا ہوں اس کی کہ خداوند قدوس کے علاوہ کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے اور وہ پروردگار تنہا ہے اور اس کا کوئی بھی شریک نہیں ہے اور بلاشبہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور بھیجے ہوئے ہیں اور میں خداوند قدوس کے پروردگار ہونے پر رضا مند ہوں اور میں راضی ہوں اسلام کے دین ہونے پر اور یہ کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رسول ہونے پر رضامند ہوں تو ایسے شخص کے تمام گناہ معاف کر دئے جائیں گے۔

It was narrated that Jabir said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever says, when he hears the call to prayer: (Allah, Lord of this perfect call and the prayer to be offered, grant Muhammad the privilege (of interceding) and also the eminence, and resurrect him to the praised position that you have promised),’ will be granted my intercession on the Day of Resurrection.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: اذان کے وقت کی دعا