TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 1842 · Explanation of Hajj

Sunan DarimiHadith 1842

أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ أَنَّهُ شَهِدَ عَلِيًّا وَعُثْمَانَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ وَعُثْمَانُ يَنْهَى عَنْ الْمُتْعَةِ فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ عَلِيٌّ أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا فَقَالَ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا فَقَالَ تَرَانِي أَنْهَى عَنْهُ وَتَفْعَلُهُ فَقَالَ لَمْ أَكُنْ لِأَدَعَ سُنَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِ أَحَدٍ مِنْ النَّاسِ

مروان بن حکم بیان کرتے ہیں وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان کے ہمراہ مکہ اور مدینہ کے راستے میں موجود تھے حضرت عثمان نے حج تمتع سے منع کردیا جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دیکھا تو انہوں نے دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھ لیا اور بولے میں حج اور عمرہ ایک ساتھ کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں حضرت عثمان بولے آپ نے دیکھا نہیں میں نے اس سے منع کیا ہے اور آپ یہ کررہے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا میں کسی صاحب کے کہنے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہیں چھوڑ سکتا۔

-

Permalink

See the full chapter: حج قران کا بیان۔