TrueHadith

Sunan Darimi, Hadith 672 · Explanation of Purification

Sunan DarimiHadith 672

حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ لِلْوَلَدِ أُعَلِّمُكُمْ فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلَا تَسْتَدْبِرُوهَا وَإِذَا اسْتَطَبْتَ فَلَا تَسْتَطِبْ بِيَمِينِكَ وَكَانَ يَأْمُرُنَا بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ وَيَنْهَى عَنْ الرَّوْثِ وَالرِّمَّةِ قَالَ زَكَرِيَّا يَعْنِي الْعِظَامَ الْبَالِيَةَ

حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں نبی نے ارشاد فرمایا میں تمہارے لیے اس طرح ہوں جس طرح اولاد کے لیے والد ہوتا ہے میں تمہیں تعلیم دیتا ہوں کہ استنجا کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ نہ کرو اور جب تم استنجاء کرنے لگو تو وہ دائیں ہاتھ سے استنجا نہ کرنا۔ راوی کہتے ہیں آپ ہمیں تین پتھر استعمال کرنے کی ہدایت کیا کرتے تھے اور ہڈی اور رمہ استعمال کرنے سے منع کرتے تھے امام دارمی فرماتے ہیں زکریا بیان کرتے ہیں رمہ سے مراد خراب ہڈی ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: پتھروں سے استنجا کرنا۔