Jami' Tirmidhi — Hadith 10
وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبُولُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ لَهِيعَةَ وَابْنُ لَهِيعَةَ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ
اس حدیث کو ابن لہیعه نے ابوزبیر سے انہوں نے جابر سے انہوں نے ابوقتادہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قبلہ کی طرف رخ کر کے پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ہمیں اس کی خبر قتیبہ نے دی وہ اسے ابن الہیہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں جابر کی حدیث ابن لہیعہ کی حدیث سے اصح ہے ابن لہیعه محدیثن کے نزدیک ضعیف ہیں اور یحیی بن سعید قطان وغیرہ نے انہیں ضعیف کہا ہے
-