TrueHadith

Sahih Bukhari, Hadith 1316 · Explanation of Zakat

Sahih BukhariHadith 1316

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ قال حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ يَکْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَنْ کَنَزَهَا فَلَمْ يُؤَدِّ زَکَاتَهَا فَوَيْلٌ لَهُ إِنَّمَا کَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تُنْزَلَ الزَّکَاةُ فَلَمَّا أُنْزِلَتْ جَعَلَهَا اللَّهُ طُهْرًا لِلْأَمْوَالِ

احمد بن شیب بن سعید، یونس، شیب بن سعید، ابن شہاب، خالد بن اسلم سے روایت کرتے ہیں فرمایا ہم عبداللہ بن عمر کے ساتھ نکلے تو ایک اعرابی نے کہا مجھے اللہ تعالیٰ کے قول (وَالَّذِيْنَ يَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُوْنَهَا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ) 9۔ التوبہ : 34) کی تفسیر بتائیے۔ ابن عمر نے فرمایا کہ جس نے اسے جمع کیا اور زکوۃ نہ دی تو اس کے لئے خرابی ہے اور یہ زکوۃ کا حکم نازل ہونے سے پہلے کا حکم ہے تب زکوۃ کی آیت نازل ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے زکوۃ کو مالوں کی پاکی کا ذریعہ بنایا۔

-

Permalink

See the full chapter: جس مال کی زکوۃ دی جاتی ہے تو وہ کنز نہیں ہے اس لئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانچ اوقیہ سے کم میں زکواۃ نہیں