Sahih Bukhari — Hadith 1455
Narrated by Ata
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ عَطَائٌ قَالَ جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنْ يُقِيمَ عَلَی إِحْرَامِهِ وَذَکَرَ قَوْلَ سُرَاقَةَ وَزَادَ مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا أَهْلَلْتَ يَا عَلِيُّ قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَأَهْدِ وَامْکُثْ حَرَامًا کَمَا أَنْتَ
مکی بن ابراہیم، ابن جریج، عطاء، جابر رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اپنے احرام پر قائم رہے اور سراقہ کا قول بیان کیا اور محمد بن بکر بواسطہ جریج اتنا اور زیادہ بیان، کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اے علی رضی اللہ عنہ تم نے کس چیز کا احرام باندھا؟ حضرت علی نے جواب دیا جس چیز کا احرام نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا ہے آپ نے فرمایا تو قربانی دو، اور احرام میں ٹھہرے رہو، جیسا کہ تم اس وقت ہو۔
Narrated Ata: Jabir said, "The Prophet ordered Ali to keep on assuming his Ihram." The narrator then informed about the narration of Suraqa.