Sunan Abu Dawood — Hadith 1838
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ لِتَنْعَتَهَا لِزَوْجِهَا کَأَنَّمَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا
مسدد، ابوعوانہ، اعمش، ابووائل، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی عورت اپنا بدن دوسری عورت سے نہ لگائے کہ اسکو اپنے شوہر سے اس طرح بیان کرے گویا وہ اسکو دیکھ رہا ہے
-