Sunan Abu Dawood — Hadith 1839
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی امْرَأَةً فَدَخَلَ عَلَی زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَقَضَی حَاجَتَهُ مِنْهَا ثُمَّ خَرَجَ إِلَی أَصْحَابِهِ فَقَالَ لَهُمْ إِنَّ الْمَرْأَةَ تُقْبِلُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ فَإِنَّهُ يُضْمِرُ مَا فِي نَفْسِهِ
مسلم بن ابراہیم، ہشام ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیوی زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور ان سے اپنی ضرورت پوری کی اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس تشریف لائے اور فرمایا عورت شیطان کے روپ میں سامنے آتی ہے پس جس کے ساتھ اس طرح کی صورت پیش آئے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس آئے (اور اس سے صحبت کرے) اس طرح اسکے دل میں جو وسوسہ ہوگا وہ نکل جائے گا
-