Sunan Abu Dawood — Hadith 2057
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَتْنِي أُمُّ الدَّرْدَائِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ غَزَوَاتِهِ فِي حَرٍّ شَدِيدٍ حَتَّی إِنَّ أَحَدَنَا لَيَضَعُ يَدَهُ عَلَی رَأْسِهِ أَوْ کَفَّهُ عَلَی رَأْسِهِ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِّ مَا فِينَا صَائِمٌ إِلَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ
مومل بن فضل، ولید، سعید بن عبدالعزیز، اسماعیل بن عبید اللہ، حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض غزوات میں انتہائی شدید گرمی میں نکلے یہاں تک کہ ہم میں سے ہر شخص دھوپ کی شدت سے (بچنے کے لیے) اپنے سر پر ہاتھ (یا ہتھیلی) رکھ لیتا تھا اور ہم میں سے سوائے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور سوائے عبداللہ بن رواحہ کے کوئی روزہ سے نہ ہوتا تھا اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر قوت ہو اپنے اوپر پورا اعتماد ہو تو روزہ رکھنا افضل ہے
-