TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 1611 · Hadiths on Voluntary (Nafl) Prayers in Day and Night

Sunan An-Nasa'iHadith 1611

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ يَعْلَی بْنِ مَمْلَکٍ أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قِرَائَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ صَلَاتِهِ فَقَالَتْ مَا لَکُمْ وَصَلَاتَهُ کَانَ يُصَلِّي ثُمَّ يَنَامُ قَدْرَ مَا صَلَّی ثُمَّ يُصَلِّي قَدْرَ مَا نَامَ ثُمَّ يَنَامُ قَدْرَ مَا صَلَّی حَتَّی يُصْبِحَ ثُمَّ نَعَتَتْ لَهُ قِرَائَتَهُ فَإِذَا هِيَ تَنْعَتُ قِرَائَةً مُفَسَّرَةً حَرْفًا حَرْفًا

قتیبہ، لیث، عبداللہ بن عبیداللہ بن ابوملیکة، یعلی بن مملک کہتے ہیں کہ انہوں نے ام سلمہ سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قرآت (قرآن) کس طرح ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کس طرح ادا فرمایا کرتے تھے؟ فرمایا تم لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز سے کیا کام؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے پھر جتنی دیر نماز پڑھی ہوتی اتنی دیر سو جاتے پھر اٹھتے اور جتنی دیر سوئے تھے اتنی ہی دیر تک نماز ادا فرماتے تھے۔ پر جتنی دیر نماز پڑھی ہوتی اتنی دیر تک آرام فرماتے۔ یہاں تک کہ (اذان) فجر ہوجاتی۔ پھر ام سلمہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قرآت کے متعلق بیان فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتے تھے ایک ایک حرف الگ الگ سنائی دیتا۔

It was narrated from Anas bin Malik that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “On the night on which I was taken on the Night Journey (Al-Isra’) I came to Musa, peace be upon him, at the red dune, and he was standing, praying in his grave.” (Hasan)

Permalink

See the full chapter: رسول اللہ کی (تہجد) نماز کا بیان