TrueHadith

Sunan An-Nasa'i, Hadith 5599 · Book on Drinks

Sunan An-Nasa'iHadith 5599

أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنْبَأَنَا الْعَوَّامُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ نَافِعٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ رَأَيْتُ رَجُلًا جَائَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ فِيهِ نَبِيذٌ وَهُوَ عِنْدَ الرُّکْنِ وَدَفَعَ إِلَيْهِ الْقَدَحَ فَرَفَعَهُ إِلَی فِيهِ فَوَجَدَهُ شَدِيدًا فَرَدَّهُ عَلَی صَاحِبِهِ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَرَامٌ هُوَ فَقَالَ عَلَيَّ بِالرَّجُلِ فَأُتِيَ بِهِ فَأَخَذَ مِنْهُ الْقَدَحَ ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَصَبَّهُ فِيهِ فَرَفَعَهُ إِلَی فِيهِ فَقَطَّبَ ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ أَيْضًا فَصَبَّهُ فِيهِ ثُمَّ قَالَ إِذَا اغْتَلَمَتْ عَلَيْکُمْ هَذِهِ الْأَوْعِيَةُ فَاکْسِرُوا مُتُونَهَا بِالْمَائِ

زیاد بن ایوب، ہشیم، عوام، عبدالملک بن نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر نے فرمایا میں نے ایک شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دیکھا کہ وہ شخص نبیذ کا ایک پیالہ لے کر حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت کھڑے ہوئے تھے۔ وہ پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیش کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو منہ لگایا تو وہ تیز لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پیالہ اس شخص کو واپس دے دیا۔ اسی دوران ایک دوسرا شخص بولا کہ یا رسول اللہ! کیا یہ حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص پیالہ لے کر آیا تھا اس کو بلاؤ۔ پھر وہ شخص حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیالہ اس شخص سے لے لیا اور پانی منگا کر اس میں پانی ملا دیا۔ پھر اس کو منہ سے لگایا (اور اس کی شدت کی وجہ سے ذائقہ اب بھی کڑوا محسوس ہوا) اور پانی منگوایا اور اس میں (مزید) پانی ملایا پھر فرمایا جس وقت ان برتنوں میں شراب تیز ہو جائے تو تم اس کی تیزی پانی سے ہٹا ( کم کر) دو۔

It was narrated that Zaid bin Jubair said: “I asked Ibn ‘Umar about drinks and he said: ‘Avoid everything that intoxicates.” (Sahih)

Permalink

See the full chapter: جو لوگ شراب کا جواز ثابت کرتے ہیں ان کی دلیل حضرت عبدالملک بن نافع والی حضرت ابن عمر سے مروی حدیث بھی ہے