Sunan Darimi — Hadith 2278
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ فِي حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يُخَلِّلُ بِهَا رَأْسَهُ فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُنِي لَطَعَنْتُ بِهَا فِي عَيْنَيْكَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِذْنُ مِنْ أَجْلِ النَّظَرِ
حضرت سہل بن سعد بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ مبارک میں جھانکنے کی کوشش کی نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اس وقت ایک کنگھی تھی جس کے ذریعے آپ اپنے سر کا خلال کررہے تھے نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ لیا تو ارشاد فرمایا اگر مجھے پتا ہوتا کہ تم مجھے اس طریقے سے دیکھ رہے ہو تو میں یہ کنگھی تمہاری آنکھوں میں چبھودیتا۔ نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اجازت لینے کا مقصد ہی یہی ہے تاکہ اندر دیکھنے سے رکاجاسکے۔
-