TrueHadith

نماز قصر کا بیان

Discussion on Qasr Salah

1.نماز قصر کرنے کے متعلق جو روایتیں آئی ہیں ان کا بیان اور کتنی مدت تک قیام میں قصر کرے2.منیٰ میں نماز پڑھنے کا بیان3.حج میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتنے دن ٹھہرے4.کتنی مسافت میں نماز قصر کرے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن اور ایک رات کو بھی سفر ہی کہا اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ و، ابن عباس چار برید کی مسافت کے سفر میں قصر کرتے اور افطار کرتے اور چار برید سولہ فرسخ کے ہوتے ہیں5.جب اپنے گھر سے نکلے تو قصر کرے، علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ گھر سے نکلے تو نماز میں قصر کیا اس حال میں کہ وہ گھروں کو دیکھ رہے تھے جب وہ واپس ہوئے تو ان سے کہا گیا کہ یہ تو کوفہ ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں جب تک کہ ہم وہاں داخل نہ ہوں6.مغرب کی نماز سفر میں تین رکعت پڑھے7.سواری پر نفل پڑھنے کا بیان سواری کا رخ جس طرف بھی ہو8.سواری پر اشارہ سے نماز پڑھنے کا بیان9.فرض نماز کیلئے سواری سے اترنے کا بیان10.گدھے پر نماز نفل پڑھنے کا بیان11.اس شخص کا بیان جو سفر میں فرض نماز سے پہلے اور اس کے بعد نفل نہ پڑھے12.جس نے سفر میں فرض نمازوں کے پہلے اور اس کے بعد نفل نماز پڑھی اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفر میں فجر کی دو رکعت پڑھی13.سفر میں مغرب اور عشاء کی نماز جمع کرکے پڑھنے کا بیان14.جب مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھے تو کیا اذان یا اقامت کہے15.فتاب ڈھلنے سے پہلے سفر کیلئے روانہ ہو تو ظہر کو عصر کے وقت تک مخر کرے اس میں ابن عباس کا قول نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے16.فتاب ڈھلنے کے بعد سفر شروع کرے تو ظہر کی نماز پڑھ کر سوار ہو17.بیٹھنے والے کی نماز کا بیان18.بیٹھنے والے کا اشارے سے نماز پڑھنے کا بیان19.جب بیٹھ کر نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو پہلو پر کروٹ لیٹ کر پڑھے اور عطاء نے کہا کہ اگر قبلہ کی طرف منہ نہ کرسکے تو جس طرف بھی اس کا منہ ہو نماز پڑھ لے20.جب بیٹھ کر نماز پڑھے، پھر تندرست ہوجائے یا کچھ سانی پائے تو باقی کو پورا کرے اور حسن نے کہا کہ اگر مریض چاہے تو دو رکعت کھڑے ہو کر اور دو رکعت بیٹھ کر پڑھے21.رات کو تہجد نماز پڑھنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ رات کو تہجد پڑھو جو تمہارے لئے نفل ہوگی22.رات کو کھڑے ہونے کی فضیلت کا بیان23.شب بیداری میں طویل سجدوں کا بیان24.مریض کیلئے تمام قیام چھوڑ دینے کا بیان25.رات کی نمازوں اور نوافل کی طرف نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رغبت دلانے کا بیان بغیر اس کے کہ واجب کریں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ وعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک رات نماز کے جگانے کیلئے آئے۔26.نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کھڑے ہونے کا بیان یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں پاوں ورم کر جاتے تھے اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا یہاں تک کہ دونوں پاں پھٹ جاتے فطور سے مراد پھٹ جانا ہے انفطرت انشقت کے معنی میں ہے27.رات کے خری حصہ میں سوجانے کا بیان28.اس شخص کا بیان جس سے سحری کھائی اور اس وقت تک نہ سویا جب تک کہ صبح کی نماز پڑھ لی29.رات کی نماز میں دیر تک کھڑے ہونے کا بیان30.نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کیسی تھی اور یہ کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو کس قدر نمازیں پڑھتے تھے ۔31.نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رات کو کھڑے ہونے اور سونے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے کملی اوڑھنے والے رات کو کھڑے ہوجا، تھوڑی دیر یعنی آدھی رات یا اس سے کچھ کم یا اس پر کچھ زیادہ کرو اور قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھو بے شک ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک بھاری کلام ڈالنے والے ہیں، بے شک رات کے اٹھنے میں دل اور زبان کا خوب میل ہوتا ہے اور بات خوب ٹھیک نکلتی ہے، بے شکل تم کو دن میں کام ہے بہت اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اسے معلوم ہے کہ تم اسے محفوظ نہیں رکھ سکتے لہٰذاس نے تم پر توجہ فرمائی جس قدر آسان ہو قرآن پڑھو اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تم میں بعض مریض ہیں، اور بعض زمین میں اللہ کا فضل تلاش کرتے ہوئے سفر کرتے ہیں اور کچھ لوگ اللہ کے راستہ میں جنگ کرتے ہیں، پس جس قدر آسان ہو پڑھو، نماز پڑھو، زکوۃ دو اور اللہ کو قرض حسنہ دو اور جو نیکی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے، اس کو اللہ تعالیٰ کے نزدیک پاؤ گے، یہ بہتر ہے اور اجر کے اعتبار سے بڑا ہے، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ حبشی زبان میں نشا کے معنی ٹھہرنا ہے اور وطا سے مرادمواطاۃ القرن ہے اس لئے کہ یہ سمع، بصر، قلب کے بہت موافق ہے لیوا طوا سے مراد لیوافقواہے32.شیطان کا سر کے پیچھے گرہ لگانے کا بیان جب کہ رات کو نماز نہ پڑھی ہو33.جو سویا رہے اور نماز نہ پڑھے تو شیطان اس کے کان میں پیشاب کردیتا ہے34.رات کے خری حصہ میں دعا اور نماز، اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ لوگ رات کو بہت کم سوتے تھے (یہجعون کا معنی نیا مون ہے) اور صبح کے وقت وہ مغفرت چاہتے ہیں ۔35.اس شخص کا بیان جو رات کے ابتدائی حصہ میں سورہا اور خری حصہ جاگا اور سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ابودردا رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ سورہ، جب رات کا خری حصہ باقی رہے تو کھڑے ہوجا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سچ کہا۔36.نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رمضان اور غیر رمضان کی راتوں میں کھڑے ہونے کا بیان۔37.رات اور دن کو پاکی حاصل کرنے اور رات اور دن میں وضو کے بعد نماز کی فضیلت کا بیان۔38.عبادت میں شدت اختیار کرنے کی کراہت کا بیان۔39.جو شخص رات کو کھڑا ہوتا تھا اس کیلئے قیام ترک کرنے کی کراہت کا بیان۔40.یہ ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔41.اس شخص کی فضیلت کا بیان جو رات کو اٹھ کر نماز پڑھے۔42.فجر کی دو رکعتوں پر مداومت کرنے کا بیان۔43.فجر کی دو رکعتوں کے بعد دائیں کروٹ کے بل لیٹنے کا بیان۔44.اس شخص کا بیان جو دو رکعتوں کے بعد گفتگو کرے اور نہ لیٹے۔45.ان روایات کا بیان جو نفل کے متعلق منقول ہیں کہ دو دو رکعتیں ہیں اور یہ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ، اور ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، جابر بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ، عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زہری سے منقول ہے اور یحییٰ بن سعید انصاری نے بیان کیا کہ ہم نے اپنے شہر کے فقہاء کو اسی حال میں پایا کہ دن کی نماز میں بھی دو رکعتوں پر سلام پھیرتے تھے۔46.فجر کی دو رکعتوں کے بعد گفتگو کرنے کا بیان۔47.فجر کی دو رکعتوں پر التزام کرنے کا بیان اور بعض نے ان دونوں رکعتوں کو نفل کہا۔48.فجر کی دو رکعتوں میں کیا چیز پڑھی جائے49.فرض کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔50.اس شخص کا بیان جو فرض نماز کے بعد نفل نہ پڑھے۔51.سفر میں چاشت کی نماز کا بیان۔52.جس نے چاشت کی نماز نہ پڑھی اور پڑھنے اور نہ پڑھنے دونوں کو جائز سمجھا۔53.حضر میں چاشت کی نماز پڑھنے کا بیان اور اس کو عتبان بن مالک نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا۔54.ظہر سے پہلے دو رکعت پڑھنے کا بیان۔55.مغرب سے پہلے نماز پڑھنے کا بیان۔56.نفل نمازیں جماعت سے پڑھنے کا بیان اس کو انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ وعائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا۔57.گھر میں نفل نماز پڑھنے کا بیان۔58.مکہ (مکرمہ) اور مدینہ (منورہ) کی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔59.قباکی مسجد کا بیان60.اس شخص کا بیان جو مسجد قباء میں ہر سینچر کو آئے۔61.مسجد قبا میں پیدل اور سوار ہو کر نے کا بیان۔62.قبر اور منبر نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان کی جگہ کی فضیلت کا بیان۔63.بیت المقدس کی مسجد کا بیان۔64.نماز میں ہاتھ سے مدد لینے کا بیان جب کہ وہ کام نماز کا ہو اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ آدمی اپنے بدن سے نماز میں مدد لے، جس حصہ سے چاہے، اور ابواسحاق نے اپنی ٹوپی نماز میں رکھی اور اسے اٹھایا اور علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنا ہاتھ اپنے بائیں پہنچے پر رکھتے تھے مگر یہ کہ جسم کو کھجلائیں یا اپنے کپڑے کو درست کریں ۔65.نماز میں کلام کی ممانعت کا بیان۔66.مردوں کیلئے نماز میں سبحان اللہ اور الحمد اللہ کہنے کا بیان۔67.اس شخص کا بیان جس نے کسی قوم کا نام لیا یا نماز میں بغیر خطاب کئے ہوئے سلام کیا اس حال میں کہ وہ نہیں جانتا (جس کو سلام کیا)68.عورتوں کے تالی بجانے کا بیان۔69.اس شخص کا بیان جو اپنی نمازوں میں الٹے پاں پھرے یا کسی پیش نے والی امر کی بناء پر گے بڑھ جائے، اس کو سہل بن سعد نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا۔70.(نماز میں کنکریوں کے ہٹانے کا بیان۔71.نماز میں سجدے کیلئے کپڑا بچھانے کا بیان۔72.نماز میں کون سا عمل جائز ہے۔73.اگر نماز کی حالت میں کسی کا جانور بھاگ جائے اور قتادہ نے کہا کہ اگر چور کسی کا کپڑا لے لے تو اس کے پچھے دوڑے اور نماز چھوڑ دے۔74.نماز میں تھوکنے اور پھونکنے کا جائز ہونا، اور عبداللہ بن عمرو سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسوف کی نماز میں اپنے سجدے میں پھونک ماری تھی۔75.جب نمازی سے کہا جائے کہ آگے بڑھ یا انتظار کر، اور اس نے انتظار کیا تو کوئی مضائقہ نہیں ۔76.نماز میں سلام کا جواب نہ دے۔77.کوئی ضرورت پیش آنے پر نماز میں اپنے ہاتھوں کے اٹھانے کا بیان۔78.نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے کا بیان79.نماز میں کسی چیز کے سوچنے کا بیان، اور عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اپنا لشکر درست کرتا ہوں، حالانکہ میں نماز میں ہوتا ہوں ۔80.ان روایتوں کا بیان جو سجدہ سہوکے متعلق وارد ہوئی ہیں جب کہ فرض کی دو رکعتوں سے (بغیر تشہد پڑھے) کھڑا ہوجائے ۔81.پانچ رکعتیں پڑھ لے نے کا بیان ۔82.جب دو یا تین رکعتوں میں سلام پھیر لے تو نماز کے سجدوں کی طرح یا اس سے طویل سجدے کرے ۔83.اس شخص کا بیان جس نے سجدہ سہو میں تشہد نہیں پڑھا اور سلام پھیر لیا، انس اور حسن نے سلام پھیر لیا اور تشہد نہیں پڑھا اور بیان کیا کہ قتادہ تشہد نہیں پڑھتے تھے ۔84.اس شخص کا بیان جو سہو کے سجدوں میں تکبیر کہے ۔85.جب یہ معلوم نہ ہو (یاد نہ رہے) کہ کتنی رکعت پڑھی ہیں، تین یا چار تو دو سجدے بیٹھے بیٹھے کرلے۔86.فرض اور نفل میں سجدہ سہو کا بیان اور ابن عباس نے وتر کے بعد دو سجدے کئے ۔87.جب حالت نماز میں گفتگو کرے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرے اور اس کو سنے ۔88.نماز میں اشارہ کرنے کا بیان، اس کو کریب نے ام سلمہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔