TrueHadith

نکاح کا بیان

Discussion on Marriage

1.نکاح کی ترغیب کا بیان، کیوں کہ فرمان الہٰی ہے فانکحوا ماطاب لکم من النسائ2.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ شادی کی قوت رکھنے پر نکاح کرلو جس کا مطلب یہ ہے جس کسی میں جماع کی طاقت ہو وہ نکاح کرلے کیوں کہ نگاہ کو (پرائی عورت کو دیکھنے سے) نیچا کر دیتا ہے اور حرام سے بچاتا ہے، جس کو نکاح کی حاجت نہ ہو اسے نکاح ضروری نہیں3.شادی کی طاقت نہ ہونے پر روزہ رکھنے کا بیان4.جس کسی نے عورت کے نکاح کے لئے یا کسی اور کام کے لئے ہجرت کی، اس کو اس کی نیت کے مطابق ثواب ملے گا5.تنگدست مسلمان جو قرآن کریم جانتا ہو اس کا نکاح کرادینے کا بیان، اس میں سہل کی روایت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے6.کس عورت سے نکاح کرے اور کونسی عورتیں عمدہ ہیں اور اپنی نسل کے لئے عمدہ عورت کے انتخاب کا بیان7.باندیوں سے محبت کرنے اور باندی کو آزاد کرکے اس سے نکاح کرنے کی برتری کا بیان8.لونڈی کا آزاد کرنا ہی اس کا مہر ہے9.نادار کے نکاح کرنے کے جواز کے بیان میں کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ اگر وہ نادار ہیں تو اللہ اپنے فضل سے انہیں مالدار کردے گا10.دین میں کفو (برابری) کا بیان، اور اللہ تعالیٰ کا فرمان وہ اللہ جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا اور اس سے دامادی کا نسب بنایا اور آپ کا رب قادر ہے11.برابری میں مال کالحاظ اور مفلس کا مالدار سے نکاح کا بیان12.عورت کی نحوست سے پرہیز کرنے کا بیان، اور اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ تمہارے بعض بچے اور بیوی تمہارے لئے دشمن ہیں13.آزاد عورت کا غلام سے نکاح کرنے کا بیان14.چار عورتوں سے زیادہ نہ رکھنے کا بیان، اللہ تعالیٰ کا قول دو دو، تین تین، چار، چار علی بن حسین فرماتے ہیں اس سے مراد دو دو ، تین تین، یا چار چار ہیں (مجموعہ مراد نہیں) اور اللہ تعالیٰ کا فرمان اولی اجنحۃ مثنی وثلاث ورباع یعنی دو دو یا تین تین یا چار چار15.دودھ پلانے والی ماں کا بیان، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ) جو رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہوتے ہیں وہ رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہوجاتے ہیں16.جو شخص یہ کہے کہ دو سال کی عمر کے بعد رضاعت کی حرمت ثابت نہیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو کوئی رضاعت پوری کرنا چاہے تو اس کی مدت دو سال ہے اور واقعہ یہ ہے کہ عورت کا دودھ پینے رضاعت ثابت ہوجاتی ہے، خواہ تھوڑا ہو یا زیادہ17.بیوی کا دودھ پینے پر شوہر کا بیٹا شمار ہونے کا بیان18.دودھ پلانے والی کی شہادت سے رضاعت کے ثبوت کا بیان19.حلال اور حرام عورتوں کا بیان، اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ لوگو! تم پر یہ عورتیں حرام ہیں، بیٹی، بہن، پھوپھی، خالہ، بھتیجی، بھانجی الخ، انس رضی اللہ عنہ کہتے کہ والمحصنات من النساء سے آزاد خاوند والی عورتیں مراد ہیں، جو حرام ہیں اور باندیاں حلال ہیں، اگر کوئی شخص اپنی لونڈی کو اس کے شوہر سے چھڑالے، جو غلام ہے، تو کوئی بات نہیں، کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ مشرک عورتوں سے ایمان لائے بغیر نکاح جائز نہیں، ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ چار سے زیادہ بیویاں کرنا بھی اسی طرح حرام ہیں جس طرح ماں، بہن اور بیٹی حرام ہے، ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نسب سے سات عورتیں حرام ہوجاتی ہیں (جن کا ذکر ابھی ہوا) اور سسرالی رشتہ سے (بھی) سات عورتیں حرام ہوجاتی ہیں، پھر انہوں نے حرمت علیکم امھاتکم الخ پڑھ کر سنائی اور عبداللہ بن جعفر نے علی کی بیٹی اور بیوی کو اپنے نکاح میں جمع کرلیا تھا، ابن سیرین نے کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، حسن بصری نے اولا اس کو مکروہ خیال کیا تھا پھر فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں، حسن بن حسن بن علی بن ابی طالب نے ایک رات دو چچا زاد بہنوں کو جمع کیا، جابر بن زید نے اسے قطع رحمی کی وجہ سے مکروہ سمجھا ہے لیکن حرام نہیں کہا، کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ (محرمات مذکورہ) کے علاوہ باقی تمام عورتیں حلال ہیں، ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اگر سالی سے زنا کرے تو اس کی بیوی اس پر حرام نہیں ہوگی، (کیوں کہ دو بہنوں میں سے ایک سے نکاح ہوا ہو پھر دوسری سے نکاح کرے تو پہلی حرام ہوجاتی، زنا سے حرام نہیں ہوتی) یحییٰ کندی، شعبی اور جعفر سے روایت کرتے ہیں کہ اگر کوئی شخص لڑکی سے فعل قبیح کا ارتکاب کرے تو اس پر اس لڑکی کی ماں حرام ہوجاتی ہے اور پھر اس کی ماں سے وہ نکاح نہیں کرسکتا، یحییٰ کوئی شخصیت نہیں، نیز کسی آدمی نے (اس روایت میں) اس کی متابعت نہیں کی، عکرمہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سالی سے زناکرنے پر بیوی حرام نہیں ہوتی اور ابونصر سے یہ منقول ہے کہ سالی سے زنا کرنے کے بعد بیوی حرام ہوجاتی ہے، عمران بن حصین اور جابر بن زید اور حسن اور بعض عراقیوں سے روایت ہے کہ یہ سب حرام ہیں، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ( نظر کرنے سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی) جب تک ہم بستری نہ کی جائے، ابن مسیب عروہ اور زہری نے کہا (بیوی کی ماں وغیرہ کے زنا کرنے سے) بیوی حرام نہیں ہوتی، زہری کہتے ہیں کہ حضرت علی نے فرمایا حرام نہیں ہوتی اور زہری کا قول مرسل ہے تمہاری وہ بیٹیاں جو تمہاری بیوی کے پہلے خاوند سے ہیں تم پر ان کے حرام ہونے کا بیان، ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دخول، مسیس، اور لمس کے معنی جماع کے ہیں اور کہا کہ بیوی کی پوتیاں اور نواسیاں بھی اس کی اولادی کی طرح حرام ہیں، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام حبیبہ سے ارشاد فرمایا تھا کہ میرے سامنے اپنی بیٹیاں اور بہنیں نہ پیش کرو اور ایسے ہی پوتے کی بیوی اور بیٹے کی بیوی برابر ہے، اور کہا کہ سب لفظ ربیبہ سے نامزد ہیں، خواہ گود میں ہوں یا نہ ہوں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نواسے کو بیٹے کے لفظ سے موسوم کیا ہے ( خلاصہ یہ کہ ہر قسم کی بیٹی اور ہر نوع کی ماں اور ہر طرح کی بہن حرام ہے)20.اللہ تعالیٰ کا فرمان (حرام یہ ہے کہ) تم دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرو، مگر جو گذر چکا21.کسی شخص کا اپنی بیوی کی بھتیجی یا بھانجی سے نکاح نہ کرنے کے حکم کا بیان22.نکاح شغار (بٹہ) کا بیان23.عورت کا اپنا نفس کسی کو ہبہ کر دینے کا بیان24.حالت احرام میں نکاح کرنے کا بیان25.رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح متعہ اخیر وقت میں منع کرنے کا بیان26.عورت کو نیک آدمی سے اپنے نکاح کی درخواست کرنے کا بیان27.بیٹی یا بہن کی کسی بزرگ سے شادی کر دینے کی درخواست کرنے کا بیان28.زمانہ عدت میں علا نیہ پیغام نکاح بھیجنے سے خوف نہ کرنے کا بیان، اکننتم کے معنی تم نے چھپایا (اور جس چیز کی حفاظت کی جائے اسے مکنون کہتے ہیں) تم کو (عورت کے زمانہ عدت میں) پیغام نکاح بھیجنے سے کچھ خوف نہیں، یا چاہے اپنے دلوں میں رکھو اللہ جانتا ہے کہ تم ذکر کئے بغیر نہ رہوگے، مگر خفیہ قول وقرار نہ کرو29.عورت کو نکاح سے پہلے دیکھ لینے کے جائز ہونے کے بیان میں30.بغیر ولی نکاح صحیح نہ ہونے کے بیان میں، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا انہیں روکو نہیں اس میں بیاہی اور کنواری دونوں داخل ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مشرکوں سے نکاح بغیر ایمان لائے نہ کرو، نیز فرمان الہی ہے کہ رانڈوں کا نکاح کردیا کرو31.ولی خود عورت سے نکاح کرنا چاہے تو جائز ہے، مغیرہ بن شعبہ نے ایک عورت سے منگنی کی، جس کا وہ ولی قریب تھا اور ایک شخص کو حکم دیا، جس نے ان کا نکاح پڑھا دیا اور عبدالرحمن بن عوف نے ام حکیم دخترقارظ سے کہا کہ تو مجھے مختار بناتی ہے، اس نے کہا جی ہاں، عبدالرحمن نے کہا، پھر تو اس حالت میں میں تجھ سے نکاح کئے لیتا ہوں، عطاء کہتے ہیں کہ گواہ کرکے یوں کہئے کہ میں نے تجھ سے نکاح کرلیا یا پھر اس کے کنبہ والوں میں سے کسی کو اجازت دے، سہل کہتے کہ ایک عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میں اپنا نفس آپ کو دیتی ہوں، ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ! اگر آپ کو اس کی ضرورت نہ ہو تو مجھ سے اس کا نکاح کردیجئے32.اپنی چھوٹی بچیوں کا خود نکاح کر دینے کا بیان، اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان اللائی لم یحضن اس کی دلیل ہے، کیوں کہ نابالغہ کی عدت (اس آیت میں) تین ماہ قرار پائی ہے33.والد کا امام سے اپنی بیٹی بیاہنے کا بیان، حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حفصہ کا پیغام بھیجا، میں نے آپ سے حفصہ کا نکاح بلاتامل کردیا34.بادشاہ کے ولی ہونے کا بیان، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول کہ زوجنا کھا بمامعک من القرآن اس کا ثبوت ہے35.کسی شخص یاوالد کے لئے بالغہ یا کسی بیوہ عورت کا بغیر اس کی مرضی حاصل کیے نکاح نہ کرسکنے کا بیان36.بیٹی اگر نکاح سے ناراض ہو تو نکاح کے ناجائز ہونے کا بیان37.یتیم لڑکی کے نکاح کرنے کا بیان، وان خفتم الاتقسطوا فی الیتمامی، یتیم لڑکی کے نکاح پر دلیل ہے، اگر کوئی شخص ولی سے کہے کہ فلاں عورت سے میرا نکاح کردے اور وہ خاموش ہو رہے یا کہے تیرے پاس کیا ہے، پھر وہ جواب دے کہ اتنا اور اتنا ہے ، یا دونوں رکے رہیں، پھر ولی کہے کہ میں نے تجھ سے اس عورت کا نکاح کردیا، تو یہ جائز ہے، اس باب میں سہل کی حدیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی گئی ہے38.پیغام دینے والا اگر ولی سے کہے کہ فلاں عورت سے میرا نکاح کردو، جواب میں ولی کہے کہ اتنے مہر کے عوض میں نے تجھ سے نکاح کردیا تو نکاح جائز ہے، اگرچہ اس کے بعد شوہر سے دریافت نہ کرے کہ قبول کرلیا یا تو راضی ہے39.اپنے مسلمان بھائی کی منگنی (پیغام نکاح) پر نکاح کا پیغام نہ بھیجے، جب تک کہ پہلی منگنی کا معاملہ ختم نہ ہوجائے یا وہ نکاح کرلے40.منگنی چھوڑنے کی وضاحت کا بیان41.خطبہ نکاح کا بیان42.ولیمہ اور نکاح میں دف بجانے کا بیان43.اللہ تعالیٰ کا حکم کہ عورتوں کوہنسی خوشی مہردو اور زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کتنا مہر جائز ہے ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم کسی عورت کو ( مہر میں) بے انتہا مال دے دو تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد اوتفرضوا لھن فریضۃ( وجوب مہر پر) دلیل ہے، سہل فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (مہر ضرور دو) اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہو44.بعوض تعلیم قرآن نکاح کرنے اور بغیر ادائے مہر کے شادی کرنے کا بیان45.دیگر اسباب اور لوہے کی انگوٹھی بھی مہر میں مقرر ہوسکنے کا بیان46.نکاح کے وقت شرطیں کرنے کا بیان، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، شرط کرنے کے وقت حقوق شوہر ختم ہوجاتے ہیں، مسور کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ نے اپنے ایک داماد کا ذکر کیا اور (حقوق) دامادی (اداکرنے) پر ان کی تعریف کی اور فرمایا کہ اس نے مجھے جو بات تھی وہ سچ کر دکھائی اور جو وعدہ کیا، پورا کر دکھایا47.نکاح کے وقت شرطیں عائد کرنا درست نہیں، ابن مسعود کہتے ہیں کہ عورت اپنی بہن کی طلاق کی شرط نہ لگائے48.دولہا (زرد رنگ) کا استعمال کرنے کا بیان، عبدالرحمن بن عوف نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ حدیث نقل کی ہے49.یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے50.دولہا کو دعادینے کا بیان51.دلہن بنانے والی عورتوں کا دلہن کے حق میں دعاکرنے کا بیان52.شرکت جنگ سے پہلے زفاف کرنے کا بیان53.نوسال سے کم عمر کی بیوی سے خلوت کرنے کا بیان54.سفر میں نئی دلہن سے ملنے کا بیان55.پردوں یادیگر بچھانے کی چیزوں کا استعمال عورتوں کے لئے56.دن میں خلوت کرنے اور بغیر سواری اور روشنی کے برات لے جانے کا حکم57.نئی دلہن کو ان کے شوہر کے گھر سرور کے ساتھ رخصت کرنے کا بیان58.دلہن کے لئے عاریۃً کپڑے اور زیور وغیرہ مانک لینے کا بیان59.اپنی بیوی کے پاس آتے ہوئے دعا پڑھنے کا بیان60.ولیمہ کرنے کا بیان، عبدالرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی ہو61.ایک ہی بکری ولیمہ کرنے کا بیان62.کسی بیوی کا کسی بیوی سے زیادہ ولیمہ کرنے کا بیان63.ایک بکری سے کم ولیمہ کرنے کا بیان64.دعوت ولیمہ قبول کرنے کا بیان اور سات دن تک اگر کوئی ولیمہ وغیرہ کھلائے (توجائز ہے) کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن یا دو دن میں منحصر نہیں فرمایا65.دعوت کو قبول کرلینے کے بعد اگر کوئی شخص دعوت نہ جائے، تو اس نے اللہ اور رسول کی نا فرمانی کی66.پائے کھلانے کی دعوت کرنے کا بیان67.شادی وغیرہ میں دعوت قبول کرنے کا بیان68.دعوت ولیمہ میں عورتوں اور بچوں کو لے جانے کا بیان69.دعوت میں کوئی بری بات دیکھے تولوٹ آنے کا بیان، ابن مسعود رضی اللہ عنہ ایک مکان میں تصویر دیکھ کر لوٹ آئے، ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ایوب رضی اللہ عنہ کو بلایا تھا ، انہوں نے دیوار پر پردہ دیکھا، ابن عمر بولے اس میں ہم پر عورتیں غالب آگئی ہیں، ابوایوب نے کہا جن لوگوں پر مجھے اس کا خوف تھا وہ بہت ہیں، مگر تم پر مجھے یہ اندیشہ نہ تھا، بخدا ! میں کھانا نہ کھاؤں گا، پھر واپس چلے گئے70.نئی دلہن کا ولیمہ میں مردوں کی خدمت کرنے کا بیان71.شادی میں کھجوروں کا شیرہ اور وہ شربت جو نشہ نہ کرے، اس کے پلانے کا بیان72.عورتوں کے ساتھ اچھے سلوک کا بیان73.عورتوں کے ساتھ نرمی کرنے کا بیان، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ عورت پسلی کی طرح ہے74.اپنے نفس اور بال بچوں کو آگ سے بچانے کا بیان75.بیوی کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کا بیان76.والد کا اپنی بیٹی کو خاوند کے معاملہ میں نصیحت کرنے کا بیان77.اپنے خاوند سے اجازت لے کر عورت کا نفلی روزہ رکھنے کا بیان78.عورت کا خفاہو کر خاوند کے بستر سے الگ رات کو سوجانے کا بیان79.عورت کا خاوند کی مرضی کے بغیر کسی کو گھر میں نہ آنے دینے کا بیان80.خاوند کی ناشکری کرنے کا بیان (عشیر بمعنی شوہر اور خلیط بمعنی ساجھی) ہے، عشیر معاشرت سے مشتق ہے، اس باب میں ابوسعید نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے81.میاں پر بیوی کے حق کا بیان ابوجحیفہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حدیث کو روایت کیا ہے82.عورت کا اپنے شوہر کے گھر کے محافظ ہونے کا بیان83.اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ مرد عورتوں پر قائم رہنے والے ہیں اس لئے کہ اللہ نے بعض کو بعض پر فضیلت دی، الی قولہ بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بلند ہے84.نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی بیویوں سے اس طرح جدا ہونے کا بیان کہ خود ان کے گھروں کے علاوہ دوسری جگہ رہیں معاویہ بن حیدہ سے یہ مرفوعا مروی ہے، اگرچہ اس میں یہ زائد ہے کہ اس سے علیحدگی کرکے گھر سے باہر نہ جاوے اور پہلی حدیث بہت صحیح ہے؟85.عورتوں کو مارنے پیٹنے کا بیان، بیویوں کو ادب سکھانے کے لئے ایسا ماروکہ انہیں تکلیف نہ پہنچے86.گناہ میں اپنے خاوند کی اطاعت نہ کرنے کا بیان87.عورت کا شوہر سے خوف اور روگردانی کرنے کا بیان88.عزل کرنے کا بیان89.سفر کرتے وقت عورتوں کے درمیان قرعہ اندازی کرنے کا بیان90.عورت کا شوہر کی باری کے دن اپنی سوکن کے حق میں دستبردار ہوجانے کا بیان91.کنواری لڑکی سے شادی کرنے کا بیان92.کنواری بیوی کی موجودگی میں ثیبہ سے نکاح کرنے کا بیان93.اپنی تمام بیویوں سے ایک ہی غسل میں مباشرت کرنے کا بیان94.ایک دن میں تمام بیویوں کے پاس جانے کا بیان95.اپنے زمانہ علالت میں کسی ایک ہی بیوی کے پاس رہنے کا بیان96.مرد کا کسی ایک بیوی کو زیادہ چاہنے کا بیان97.سوکن کا دل جلانے کی ترکیبیں کرنے اور گم شدہ چیزوں کے بارے میں غلط طور پر کہہ دینا کہ وہ مل گئیں اس کا حکم وبیان98.غیرت کرنے کا بیان، وراد کہتے ہیں مغیرہ سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہ نے فرمایا اگر میں کسی شخص کو اپنی بیوی کے پاس دیکھ پاؤں تو اسے تلوار سے مار ڈالوں گا، آپ نے فرمایا اے صحابہ رضی اللہ عنہ کیا تمہیں سعد کی غیرت سے تعجب آتا ہے میں اس سے زیادہ غیرت والا ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیرت والا ہے ۔99.عورتوں کی غیرت اور خفگی کا بیان100.مرد کا اپنی بیٹی سے غیرت دلانے والی بات کے رفع کرنے اور انصاف کی بات کہنے کا بیان101.آخرزمانہ میں مردوں کی قلت اور عورتوں کی کثرت کا بیان، ابوموسی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آخرزمانہ میں ایک مرد کے پیچھے چالیس چالیس عورتیں لگی ہوں گی، کہ اس کی پناہ ڈھونڈیں گی، کیوں کہ عورتیں زیادہ ہوں گی اور مرد کم ہوں گے102.عورت کے پاس تنہائی محرم کے علاوہ کوئی نہ جائے اور جس عورت کا خاوند موجود نہ ہو اس کے گھر جانے کا بیان103.کیایہ جائز ہے کہ لوگوں کی موجودگی میں کسی عورت سے علیحدگی میں گفتگو کرے104.عورتوں کا بھیس بدلنے والے مردوں کا خواتین کے پاس آمدورفت کی ممانعت کا بیان105.فتنہ وفساد نہ ہونے کی صورت میں حبشیوں کا ناچ وغیرہ دیکھنے کا بیان106.عورتوں کا اپنی حاجت پوری کرنے کے لئے باہر نکلنے کا بیان107.مسجد وغیرہ جانے کے لئے بیوی کا اپنے شوہر سے اجازت طلب کرنے کا بیان108.رضاعی رشتہ داروں کی طرف دیکھنے اور ان کے پاس جانے کا بیان109.بیوی کو اپنے شوہر سے کسی غیر عورت کی تعریف نہ کرنے کا بیان110.کسی مرد کا یہ کہنا کہ آج رات میں اپنی سب بیویوں سے ملوں گا یہ کہنے کا بیان111.لمبے سفر سے رات کو اپنے گھر نہ آنا اور گھر والوں پر تہمت لگانے کاموقعہ ہاتھ آنے اور ان کی عیب جوئی کا بیان112.اولاد کی خواہش کا بیان113.عورت اندام نہانی کے بالوں کو صاف کرلے اور کنگھی کرلے114.اللہ کا قول کہ عورتیں اپنی زینت اپنے شوہروں کے سوا کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں، لم یظہروا علی عوراۃ النساء تک115.آیت والذین لم یبلغوا الحکم منکم کی تفسیر116.کسی آدمی کا اپنے ساتھی سے کہنا کہ کیا تم نے آج رات زفاف کیا اور اپنی بیٹی کی کو کھ پر غصہ کے وقت کچھ چبھونے کا بیان